ستا ئیسویں مجلس اپنے شرف پر زمین کعبہ کا فخر کرنا،زمین کربلا کی عظمت و بزرگی کا تذکرہ،اہل بیت کا اسیر ہو کر کربلا وکوفہ پہنچنااور حضرت ابن عفیف کی شہادت قید میں یوں حرم شاہ کو لیے جاتے تھے غیر بھی ان کی غریبی پر ترس کھاتے تھے جناب امام حسین علیہ السلام کے فضائل ومناقب کون بیان کر سکتا ہے،جب کہ خدا آپؑ کا مداح اور پیغمبرؑ ثنا گستر ہوں۔آپؑ کی مدح وثنا ء تو ایک طرف اس زمین کی تعر یف ممکن نہیں، جس پر کہ آنحضرت شہید ہوئے،اور نہ آج تک خالق کائنات نے کسی تکتہ زمین کو یہ بزرگی اور شرف عطا فرمایا جو کربلا معلےٰ کو بخشا ہے۔ بیت جس کی زمیں ہے عرش یہ وہ آسمان ہے اس کے مکیں کے زیر نگیں سب مکان ہے نظم سرمہ برائے چشم شفا خاک پاک ہے ہر درد لادوا کی دوا خاک پاک ہے اور آب وتاب آب بقا خاک پاک ہے روشن ہے سب پہ نور خدا خاک پاک ہے اس خاک پر الہٰ کو سجدہ پسند ہے دنیا کی سب زمین سے رتبہ بلند ہے گلگونہ خاک پاک ہے رضواں کے واسطے غازہ نما زیان خوش ایماں کے واسطے اکسیر ہے یہ عیسےٰ وعمراں کے واسطے حوروں نے رکھ لیا جسے اشاں ک...